بونیر ،چلتی فلائنگ کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 14 نومبر 2020 15:25

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) بونیر کے علاقہ ایلئی میں بی ایچ یو کے نزدیک چلتی فلائینگ کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کا تعلق سوات کانجو اور کڑاکڑ سے بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے جوانوں نے زخمیوں کو ڈگر ہسپتال منتقل کردئے۔موصولہ اطلاع کیمطابق سوات سے بونیر تاریخ پیشی کیلئے آنے والوں کی گاڑی پر بی ایچ یو ایلئی کے قریب مخالفین نے فائرنگ کی۔فائیرنگ سے فلائینگ کوچ ڈرائیور باچا زادہ ساکن کڑاکڑ لیاقت علی اور عطاء اللہ کانجو سوات شدید زخمی ہوگئے۔جن کو ریسکیو 1122کے اپلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کئے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں