علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے داخلوں میں 15اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

جمعرات 27 ستمبر 2018 23:34

بوریوالا۔27 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈپٹی ریجنل ڈائر یکٹر میاں عدنان کے مطابق سمسٹر خزاں 2018؁ء کے داخلوں میں لیٹ فیس کے ساتھ 15اکتوبر 2018؁ء تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میٹرک کے پروگرام کے خواہشمند طلبا و طا لبات 100روپے لیٹ فیس ، ایف اے اور بی اے کے طلبا و طا لبات 200روپے لیٹ فیس ، ایم اے ، ایم ایڈ، بی ایڈ کے طلبا و طا لبات 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 15اکتوبر 2018؁ء تک داخلہ بھیج سکتے ہیں پر اسپیکٹس تینوں تحصیلوں ، بو ریو الا ، میلسی اور وہاڑی کے مر اکز پر دستیاب ہیں مز ید برآں پر اسپیکٹس دفتری اوقات میں ریجنل سنٹر واقع 166/ Lفیصل ٹاؤن سے حا صل کئے جا سکتے ہیں برائے رابطہ 067-3360636-7۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں