ملتان بورڈ انٹر کے نتائج، دی سٹی آف ایجوکیشن بورے والاکا تین پوزیشنز حاصل کر کے اعزاز برقرار

بدھ 4 ستمبر 2019 19:28

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) ملتان بورڈ انٹر کے نتائج، دی سٹی آف ایجوکیشن بورے والا نے تین پوزیشنز حاصل کر کے اعزاز برقرار رکھا، جس میں پنجاب کالج اور اسپائر کالج کے طلباء و طالبات بازی لے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ کی جانب سے انٹر کے سالانہ امتحانی نتائج کے مطابق دی سٹی آف ایجوکیشن کے طلباء و طالبات نے تین پوزیشنز حاصل کر لیں جس میں پنجاب کالج کینال کیمپس نے پری انجینرنگ بوائز میں محمد عبداللہ نے 1043 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،پری انجینرنگ طالبات میں اسپائر کالج ابراہیم کیمپس کی رضیہ شبیر نی128 نمبرز لیکرتیسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ کامرس آئی کام بوائز میں پنجاب کالج کے محمد فیصل نے 1010 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پنجاب کالج بورے والا اور اسپائر کالج کے طلباء و طالبات نے دی سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز برقرار رکھا اس شاندار کامیابی پر مقامی ارکان اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم، چوہدری فقیر احمد آرائیں، سردار خالد محمود ڈوگر، چوہدری یوسف کسیلیہ، چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ، سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ملک فاروق اعوان، صدر بار ملک فرقان یوسف، ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات نیپوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات، ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر، ڈائریکٹر اسپائر کالج ابراہیم کیمپس محمد آصف ابراہیم، اساتذہ کرام اور والدین کو مبارک باد دی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں