22 جون سے آن لائن کلاسز شروع ہونگی،پرنسپل جی پی جی کالج بورے والا

بدھ 17 جون 2020 18:50

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بورے والا میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ، 22 جون سے آن لائن کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ’’کورونا وائرس‘‘ کی وجہ تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسسز شروع کرنے کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بورے والا کے پرنسپل خوشی محمد شہزاد کی صدارت میں کالج سٹاف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ہدایت کی روشنی میں آن لائن کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

پرنسپل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون سے آن لائن کلاسز شروع ہونگی اس سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پروفیسر ریاض احمد،پروفیسر محمد اسحاق،پروفیسر مشتاق احمد گجر اور تمام شعبہ جات کے ہیڈز شامل ہیں کالج انتظامیہ کی جانب سے سیکنڈ ایئر اور فورتھ ائیر کے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز میں شرکت کے لیے کالج رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں