بورے والا۔میپکو ڈویژن بورے والا ٹاسک فورس کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری،دو گرفتار

جمعہ 31 جنوری 2020 17:05

بورے والا۔میپکو ڈویژن بورے والا ٹاسک فورس کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری،دو گرفتار
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2020ء) میپکو ڈویژن بورے والا ٹاسک فورس کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری،دو مذید بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمات درج کر لیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے میپکو ڈویژن بورے والا کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور ایکسئین میپکو فیاض حسین کھوکھر کی قیادت میں ایس ڈی او سب ڈویژن مدینہ ٹائون محمد ظفر علی،ایم اینڈ ٹیم اور پولیس کے ہمراہ میپکو ڈیٹکشن ٹیم کی نشاندہی پر گلی نمبر10معصوم شاہ روڈ پر راشد علی نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں بجلی چوری پکڑ کر راشد علی کو موقو پر گرفتار کر لیا جبکہ نواحی گائوں 455(ای بی) میں محمد ارشد اعوان کے گھر پر بجلی چوری پکڑ کر راشد اعوان کو بھی موقع سے گرفتار کر کے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں