بورےوالا،سموگ کے خاتمہ کے لیے کارروائیاں جاری،45 بھٹہ مالکان کی خلاف مقدمات درج

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:11

بورےوالا۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) :محکمہ ماحولیات ضلع وہاڑی کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سموگ کے خاتمہ کے لیے کارروائیاں جاری،45 بھٹہ مالکان کی خلاف مقدمات درج،بھٹہ مالکان اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے مالکان کو 24 لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد۔ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بابر خان کی زیر نگرانی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔

اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات نےسموگ کا باعث بننے اور پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے 45 بھٹہ مالکان پر مقدمات درج کر کے انہیں  22 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو  2 لاکھ 81 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی او ماحولیات  بابر خان کا کہنا تھا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے بنائے گئے پنجاب حکومت کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ سموگ کے تدارک کے لیے زیریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں، اینٹوں کے بھٹے اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں