زندہ قومیں اپنے قومی ایام جوش و خروش و شایان شان طریقہ سے مناتی ہیں

ڈپٹی کمشنر وہاڑی ودیگرکا جشن آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

جمعرات 16 اگست 2018 00:08

بورے والا۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ،پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس ڈاکٹر عبدالسلام خان ،معروف سماجی شخصیت رانا طاہر کریم خان اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عظیم ربانی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی ایام بڑے جوش و خروش اور شایان شان طریقہ سے مناتی ہیں، 14اگست کا دن ہمیں تجدید عہد کا درس دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس چیچہ وطنی روڈ بورے والا میں میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس روز اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک کی آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نئی نسل کو تحریک پاکستان کے اغراض و مقاصد ، اس ملک کی آزادی کیلئے کی جانیوالی جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے آگاہی دیں ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں