بورے والا: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہر اختر حسین نے گرا نفروشی کرنے پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے کردئیے

جمعہ 21 فروری 2020 22:06

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہر اختر حسین نے گرا نفروشی کرنے پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے کردئیے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ر وقاص رشید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وہاڑی مہر اختر حسین نے فوکل پرسن محکمہ خوراک ارشد غوری اور آفس سپرنٹنڈنٹ رانا محمد خان کے ہمراہ گذشتہ روز گراں فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے سلسلہ میں ساہوکا۔

(جاری ہے)

دیوان صاحب،اور جملیرا کا دورہ کیا دوکانوں پر پرائس لسٹوں کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے کھاد اور آٹا مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر بیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دریں اثناء بعد ازاں انہوں نے بابا حاجی شیر دیوان مشائخ چاولی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں