گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

بدھ 3 جون 2020 18:41

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے گراں فروش عوام کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 31 گراں فروشوں کو 42 ہزار روپے جرمانے کئے جن میں تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف نی2000، نائب تحصیلدار وہاڑی شاہد نواب گجر نی1000،نائب تحصیلدار میلسی ملک محمد شریف نے 1000،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگ زیب نے 15000،تحصیلدار بوریوالا ظفر مغل نے 2500،نائب تحصیلدار بوریوالا محمد اسحاق نے 3000،نائب تحصیلدار بوریوالا تقی احمد سید نے 2000، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف نے 2000،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان نے 1000،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات رانا صفدر علی نے 1500،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت ڈاکٹر رمضان عاصی نے 1500،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت وہاڑی الطاف حسین نے 1000،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت میلسی محمد اقبال نے 1000،ڈی ڈی ایچ او میلسی ڈاکٹرراؤ خلیل نے 2000،سی او میونسپل کارپوریشن محمد علی نے 1000، سیکرٹری ما ر کیٹ کمیٹی اختر حسین نے 1000،ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے 1000 اور ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک بوریوالا ڈاکٹر عامر شہزاد نے 1500روپے جرمانے کئے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں