گگو منڈی،چھت چھن جانے کے اندیشے نے معمر شخص کی جان لے لی

بدھ 16 ستمبر 2020 19:52

گگو منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) چھت چھن جانے کے اندیشے نے معمر شخص کی جان لے لی خوشی محمد گزشتہ20سال سے جس اراضی پر اپنا آشیانہ بمنا کر اہل خانہ سمیت سر چھپائے بیٹھا تھا وہ اراضی ایک با اثر سیاسی شخصیت نے الاٹ کروا لی خوشی محمد سمیت ایک درج سے زائد مکینوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس کے مبینہ صدمہ سے خوشی محمد کو ہارٹ اٹیک ہو گیا تفصیلات کے مطابق نواحی آ بادی کالو کالونی کا رہائشی محنت کش خوشی محمد ولد چراغ دین آج اچانک مبینہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا متوفی کی بیوی اور بیٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم گزشتہ 20سال سے کالو کالونی چک نمبر247۔

(جاری ہے)

ای بی میں مکان بنا کر رہائش پذیر ہیں اور تقریباً تین سو مکانات پر مشتمل آ بادی ہے لیکن کچھ عرصہ قبل یہ اراضی ایک سابق صو بائی وزیر نے آ لاٹ کر وا لی اور ہمیں ناجائز قابضین ظاہر کر کے خوشی محمد سمیت دو درجن کے قریب افراد پر مقدمہ درج کروا دیا اور ہمیں مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا خوشی محمد کو مکان چھن جانے کے خوف سے دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم کی بیٹی نے کہا کہ ہم پانچ بہنیں ہیں ہمارا کوئی بھائی نہیں میرا والد ہمارے سر سے چھت چھن جانے کے اندیشے کے صدمہ سے چل بسا مرحوم کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کالو کالونی کے رہائشیوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے اور ہمیں مالکانہ حقوق دیئے جائیں

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں