بورے والا:غلہ منڈی بورے والا میں مزدوروں کے روزگار کے مفاد کی خاطر انجمن آڑھتیاں نے گندم کی خرید وفروخت کی ہڑتال ختم کر دی

جمعرات 27 مئی 2021 23:57

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2021ء) غلہ منڈی بورے والا میں مزدوروں کے روزگار کے مفاد کی خاطر انجمن آڑھتیاں نے گندم کی خرید وفروخت کی ہڑتال ختم کر دی،تفصیلات کے مطابق آج غلہ منڈی بورے میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین شیخ شہباز محمود،بورے والا کاٹن جنرز ایسوسی ایشن سے حاجی اطہر غفور آرائیں،رائس ملز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری مزمل حسین اور پیسٹی سائڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم مشتاق رامے نے غلہ منڈی کے مزدوروں اور انجمن آڑھتیاں سے کاروبار کی بندش پر مذاکرات کئے جس میں انجمن آڑھتیاں کے صدر ندیم انور چوہدری اور دیگر آڑھتیوں کو گندم کی خرید و فروخت شروع کرنے اور مزدوروں کا روزگار بحال کرنے پر آمادہ کر لیا گیا کاروبار کی بندش سے مزدور متاثر ہو رہے تھے اور احتجاج پر تھے غلہ منڈی بورے والا میں پرمٹ پر گندم لوڈ کے معاملہ پر سات دن سے انتظامیہ کیخلاف کاروبار بند رہا جو کہ آج سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے تمام نمائندہ کاروباری تنظیموں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے جائز کاروبار میں بلاوجہ کی مداخلت نا کی جائے گندم کی قانونی پرمٹ پر نقل و حمل پر آڑھتیوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے شرکاء نے واضح کیا کہ غلہ منڈی بورے والا میں زخیرہ اندوزی نہیں ہوتی روازنہ کی بنیاد پر آنے والی گندم کی خرید و فروخت کی جاتی ہے جس سے ہزاروں افراد کی روزی وابستہ ہے اس میٹنگ میں چوہدری عاشق آرائیں،ملک عامر شکیل،شیخ جاوید،عمیر ظہور،غضنفر علی،ندیم آرائیں،احتشام دائود،ڈاکٹر عمر فاروق،حاجی ظہور و دیگر بھی موجود تھی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں