گگو منڈی:میپکو انتظامیہ نے طاقت ور نا دھندگان کو نظر انداز کر کے چھوٹے کاشتکاروں پر چڑھائی کر دی

جمعہ 28 مئی 2021 22:29

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء)میپکو انتظامیہ نے طاقت ور نا دھندگان کو نظر انداز کر کے چھوٹے کاشتکاروں پر چڑھائی کر دی تفصیلات کے C مطابق میپکو ریکوری ٹیموں نے کسان اتحاد کے نا دھندہ اراکین کو کھلی چھوٹ دے دی ہے میپکو انتظامیہ کسان اتحاد کی طاقت اور یونٹی سے خوف زدہ ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی اور جبکہ اپنی پوری طاقت چھوٹے زرعی صارفین جو کسان اتحاد کے رکن نہیں ہیں ان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اور ان کے ٹرانسفارمر اتارے جا رہے ہیں اور کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ چھوٹے کاشتکار بھی کسان اتحاد میں شامل ہو رہے ہیں اور کسان اتحاد مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے میپکو ڈویژن بورے والا کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ریکوری میں کمی آ نے کا خدشہ ہے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں