گگو منڈی،تیز رفتار ٹریلر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا ،میاں بیوی جاں بحق بیٹی زخمی

بدھ 1 ستمبر 2021 23:12

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) تیز رفتار ٹریلر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا میاں بیوی جاں بحق بیٹی زخمی پولیس نے لاشیں اور زخمی کو آر ایچ سی گگو منڈی منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر 12بجے کے قریب چک نمبر175۔

(جاری ہے)

ای بی کا رہائشی محمد رفیق اپنی بیوی رقیہ بی بی اور بیٹی نصرت کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گائوں جا رہا تھا جب وہ حاجی آ باد موڑ کے قریب پہنچا تو سامنے سے آ نے والے تیز رفتار ٹریلر نے رانگ سائیڈ پر جا کر موٹر سائیکل روند ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد رفیق اس کی بیوی رقیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی 18سالہ بیٹی نصرت زخمی ہو گئی حادثہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گگو منڈی رانا نیک محمد اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متوفیان کی لاشیں اور زخمی لڑکی کو رُورل ہیلتھ سینٹر گگو منڈی منتقل کر دیا ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں