گگو منڈی:میپکو لائن سپر ننڈنٹ کی مبینہ عدم توجہ اور نا اہلی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:16

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) میپکو لائن سپر ننڈنٹ کی مبینہ عدم توجہ اور نا اہلی پر شہریوں کا احتجاج لائن مین کے بروقت بجلی کی سپلائی منقطع کرنے سے شہر بڑی تباہی سے بچ گیا تفصیلات کے مطابق دو راز قبل مین بازار کی کلاتھ مار کیٹ کے گودام میں آ گ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں روپے کا جنرل سٹور کا سامان اور کپڑا جل گیا آگ لگنے پر شہریوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانا شروع کی لیکن [بجلی کی تاروں میں لگنے والی آگ رکاوٹ بننے لگی اور جانی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا جس پر شہریوں نے لائن سپر ننڈنٹ میپکو مبین کو بار بار فون کال کی لیکن اس نے فون سننا گوارہ نہ کیا آخر تھک ہارکر شہریوں نے لائن مین آ صف کو در پیش صورت حال سے اگاہ کیا جس نے فوری طور پر بجلی کی سپلائی لائن منقطع کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا شہریوں نے لائن سپر ننڈنٹ مبین کی غفلت اور نا اہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو اور ایس۔

(جاری ہے)

ای میپکو سرکل وہاڑی سے لائن سپر ننڈنٹ کے رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں