بورے والا،فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سابق کونسلر سمیت دو افراد شدید زخمی

جمعرات 4 اگست 2022 16:48

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق کونسلر سمیت دو افراد شدید زخمی،واقعات تھانہ ماڈل ٹاون اور سٹی کی حدود میں پیش آئے ۔

(جاری ہے)

سابق کونسلر بلدیہ بورے والا شمعون مسیح اپنے دفتر واقع یعقوب آباد میں موجود تھا کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے دفتر کی کھڑکی کھول کر سیدھی فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا شمعون کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی شروع کردی۔

دوسرے واقعہ بسم اللہ ٹاون کا رہائشی محمد عامر اپنی موٹر سائیکل پر حمید فورٹ کے قریب جارہا تھا کہ اچانک ایک نامعلوم مسلح شخص نے گن پوائنٹ پر اسے لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر اس نے فائرنگ کردی جس پر عامر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے موٹر سائیکل سمیت پکڑ لیا جس پر مسلح شخص کا پستول زمین پر گرگیا اور وہ موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہوگیا تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔\378

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں