بورے والا،شدید طوفان میں موٹر سائیکل پر درخت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ،ایک شدید زخمی

جمعرات 25 مئی 2023 22:38

بورے والا25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2023ء) بورے والا میں شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں پردرخت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بورے والا شہر اور اسکے گردونواح میں شدید آندھی اور طوفان کے دوران درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،نواحی علاقہ جھال سیال کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں پر اچانک درخت گرنے سے ایک موٹر سائیکل سوار اکرم نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی نعیم اقبال شدید زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ریسکیو 1222 نے ہسپتال منتقل کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں