بورے والا، مسلم لیگ(ن) کے یوتھ کنونشن پر یوتھ ونگ کے ضلعی صدر پھٹ پڑے

کنونشن نہ یوتھ کا تھا نہ ورکرز کا،مقامی سٹیک ہولڈرز کے منظور نظر نو وارد افراد کو پروٹوکول اور نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کیا گیا ذ*تہمینہ دولتانہ کا خطاب نہ کرواکے زیادتی کی گئی،مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے نظریاتی ورکرز کے جذبات کو بری طرح روندا گیا ہے،پارٹی قیادت اس زیادتی کا فوری نوٹس لے،کارکنان میں بد دلی پھیلی ہوئی ہے

ہفتہ 27 مئی 2023 23:09

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) مسلم لیگ(ن) کے یوتھ کنونشن پر یوتھ ونگ کے ضلعی صدر پھٹ پڑے،کنونشن نہ یوتھ کا تھا نہ ورکرز کا،مقامی سٹیک ہولڈرز کے منظور نظر نو وارد افراد کو پروٹوکول اور نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کیا گیا،محترمہ تہمینہ دولتانہ کا خطاب نہ کرواکے زیادتی کی گئی،مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے نظریاتی ورکرز کے جذبات کو بری طرح روندا گیا ہے،پارٹی قیادت اس زیادتی کا فوری نوٹس لے،کارکنان میں بد دلی پھیلی ہوئی ہے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت ماڑی والا نے گزشتہ روز وہاڑی میں ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے یوتھ کنونشن پر اپنے شدید رد عمل اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کنونشن کو یوتھ کنونشن کہنا مذاق ہے کیونکہ وہاں پر پارٹی کے ساتھ کئی دہائیوں سے چلنے والے نظریاتی اور مخلص کارکنان کو یکسر نظر انداز کرکے مقامی سٹیک ہولڈرز نے اپنے منظور نظر افراد جو کبھی پارٹی کے ساتھ کھڑے دکھائی نہیں دیئے انہیں فرنٹ لائن پر کھڑا کرکے حقیقی ورکرز اور میاں نواز شریف کے جانثاروں سے زیادتی کی گئی ہے یوتھ کا کنونشن تھا لیکن یوتھ اور عام پارٹی ورکرز کو نظر انداز کرکے اسکے مقصد کو روندا گیا ہے ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے لیکن اپنے ورکرز کی بے توقیری ہرگز برداشت نہیں جن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا انہوں نے ہی ہمارے جذبات کا خون کیا ہے انہوں نے کہا بہت جلد پارٹی ورکرز کا ایک اہم اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا کہ مقامی سطح پر ورکرز اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے کس کے ساتھ کھڑے ہونگے اور میرا پارٹی قیادت سے مطالبہ ہے کہ پارٹی میں سرمایہ داروں اور نو وارد افراد کو پرانے ورکرز پر ترجیح نہ دی جائے اور ورکرز کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا فوری ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں