بورے والا، پولیس نے قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم زمیندار حسن لطیف کو 12گھنٹے میں ہی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا

جمعہ 1 مارچ 2024 19:44

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) بورے والا پولیس نے قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم زمیندار حسن لطیف کو 12گھنٹے میں ہی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا، نواحی گاوں 469/ای بی میں درخواست بازی کی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص شہباز کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم زمیندار حسن لطیف جوکہ بیرون ملک فرار ہورہا تھا ڈی ایس پی بورے والا سردار ظفر اقبال ڈوگر نے اسکا نام ای سی ایل میں ڈلوا کر خصوصی ٹیم لاہور ائیرپورٹ روانہ کردی جس نے امیگریشن حکام کے تعاون سے اسے جہاز میں سوار ہونے سے قبل ہی 12گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں