تھانہ ساہوکا پولیس نے دوہرے قتل کے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 13 مارچ 2024 17:15

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) تھانہ ساہوکا پولیس نے دوہرے قتل کے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا، تینوں ملزمان نے ایک سال قبل نیاز جوئیہ سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ساہوکا کے گاوں 305/ای بی کے رہائشی دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اجرتی قاتل نیاز احمد جوئیہ کو گزشتہ سال 6فروری کو کار میں سوار مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ ایک ختم میں شریک تھا اس دوران گاوں کا ایک دوکاندار بھی گولیوں کی زد میں أکر جان کی بازی ہار گیا تھا اس دوہرے قتل کا مقدمہ تھانہ ساہوکا میں درج کرلیا تھا لیکن ملزمان انتہائی خطرناک تھے اور پولیس کی گرفت سے بچے چلے آرہے تھے تاہم تھانہ ساہوکا کے ایس ایچ او روف گجر کی قیادت میں ٹیم نے گزشتہ دنوں اس دوہرے قتل میں ملوث تین ملزمان نواز عرف ماجو چوہان، نکو ہانس سکنہ 243/ای بی اور ثمران عرف ثمرانہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں