بورے والا‘ پولیس اہلکار نے شریف شہری پر فرضی وقوعہ بنا کر متعدد دفعات کے مقدمات درج کروا دئیے

شہری کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 24 فروری 2017 20:32

بورے والا‘ پولیس اہلکار نے شریف شہری پر فرضی وقوعہ بنا کر متعدد دفعات کے مقدمات درج کروا دئیے
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) پولیس اہلکار نے شریف شہری پر فرضی وقوعہ بنا کر متعدد دفعات کے مقدمات درج کروا دیے شہری کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 445/EBکے رہائشی محمد سرفراز لنگڑیال نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کے بیٹے احمد فراز کی کار کا ڈالہ کے ساتھ حادثہ ہو گیا جس پر انہوں نے اہل علاقہ کے کہنے پر ڈالہ والے سے صلح کر لی اس کے ساتھ محمد نصیب جو کہ سپیشل برانچ میں تعینات ہے نے کہا کہ میرے بغیر یہ صلح کیسے ہو گی اگر صلح کرنی ہے تو اسے بھی راضی کرو اور مبینہ طور پر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا لیکن ہم نے انکار کر دیا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور کہا کہ اس کا مزہ چکھائونگا اور اس نے میرے خلاف فرضی مقدمات درج کر وا دیے لیکن تفتیشی افسر کے بار بار بلانے پر حاضر نہ ہوا ہے انہوں نے پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متذکرہ اہل کار کے خلاف کاروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں