چاغی پولیس اورلیویز نے دو چوروں کو گرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی

جمعہ 15 مارچ 2024 21:35

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پولیس اور لیویز فورس کا چوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی دو چور گرفتار چوری شدہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ایس ایچ او عبدالستار سمالانی اور کیو آر ایف انچارج سمیع اللہ نے دالبندین پولیس تھانے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین شہر اور اطراف میں چوری کی وارداتوں کے خلاف لیویز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دالبندین شاپنگ ایریا سے دو چور حسین احمد اور صغیر کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے چوری شدہ سامان شمسی پلیٹ 6 عدد۔

(جاری ہے)

دو عدد موٹر سائیکل۔سیٹلائیٹ فون ایک عدد لوپ سیٹ اور دو موبائل برآمد کرلیا جبکہ چوروں کے زیر استعمال ایک عدد کلاشنکوف۔بمعہ راؤنڈز۔ایک عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی عوامی حلقوں نے پولیس اور لیویز کی طرف سے چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کہی ہفتوں سے چوروں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا تھا پولیس اور لیویز کی طرف سے کاروائی میں گرفتار چوروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور انکے نیٹ ورک کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں