تفتان پاک ایران سفری اور تجارتی گیٹ تین ہفتوں سے زائد عرصے کی بندش کے بعد کھول د یئے گئے ،مقامی سطح پر دو طرفہ تجارتی اور سفری سرگرمیاں بحال

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:12

چاغی۔10نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) ایرانی حکام نے تفتان میں واقع پاک ایران سفری اور تجارتی گیٹ تین ہفتوں سے زائد عرصے کی بندش کے بعد کھول دیئے جس کے باعث مقامی سطح پر دو طرفہ تجارتی اور سفری سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفتان میں متعین لیویز حکام کے مطابق دو طرفہ تجارتی گیٹ ''زیروپوائنٹ'' اور سفری گیٹ ''راہداری'' کو چہلم امام حسینؑ کی تعطیلات کے سلسلے میں ایرانی حکام نے 16 اکتوبر کو بند کیا تھا لیکن تعطیلات ختم ہونے کے باوجود نہیں کھولا گیا جس پر ضلعی انتظامیہ چاغی نے ایرانی سرحدی انتظامیہ کے حکام سے رابطہ کرکے دو طرفہ سفری اور تجارتی گیٹ کھولنے کی درخواست کی اور اس سلسلے میں سرحدی علاقوں کے لوگوں کی مشکلات سے آگاہ کیا جس کے بعد ہفتے کو ایرانی حکام نے دونوں گیٹ کھول دیئے۔

ذرائع کے مطابق زیروپوائنٹ اور راہداری سے دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کے لوگ استفادہ کرتے ہیں جہاں پر ٹیکس فری تجارت اور ویزا فری سفری سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں