صوبائی وزیر مواصلات میر محمدعارف محمدحسنی نے انٹر سٹی سڑک، سیوریج سسٹم اور ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کردیا

جمعہ 13 ستمبر 2019 17:14

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے چاغی میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ کی لاگت سے تعمیر شدہ انٹر سٹی سڑک، سیوریج سسٹم اور ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کردیااس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاغی بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے عوام کے پیسے عوام پر خرچ ہوں گے کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، چاغی، دالبندین، نوکنڈی، تفتان اور گرد و نواح میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی منصوبے شروع کروائے ماضی میں عوامی فنڈز پر ڈاکہ ڈالا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چاغی کے عوام کو تعلیم، صحت، آبنوشی، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں