ش*چاغی : کرونا وائرس کے پیش نظر اسکریننگ کے بعد ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا

منگل 26 مئی 2020 19:50

| چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) ہندو محلہ دالبندین میں کرونا وائرس کے پیش نظر اسکریننگ کے بعد ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا ایم ایس ثنا اللہ بلوچ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہندو محلہ میں چار عمر رسیدہ افراد کی مختلف امراض سے جان بحق ہونے کے بعد محکمہ صحت چاغی نے ہندو محلہ دالبندین میں اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا آج باقاعدہ ہندو محلہ سے 19 افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیکر کوئٹہ روانہ کردیا اور ان تمام افراد کو ٹیسٹ آنے تک انکے گھر میں کورنٹائن کردیا گیا یاد رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوگیا تھا کہ دالبندین ہندو محلہ میں چالیس سے زائد افراد میں کرونا کا شعبہ ظاہر ہوا ہے

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں