محکمہ سوشل ویلفیئر کے سوشل ورکرز کے ساتھ ظلم و زیادتی آخر کب تک جاری رہے گی ،،نورمحمد نوتیزئی

ایک سوشل ورکر گریڈ آٹھ مین بھرتی ہوکر گریڈ 8 ہی میں ریٹائرہوجاتا ہے جبکہ بلوچستان حکومت کے دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس میں تمام گریڈ اور کیٹیگریز کے ملازمین کو اپگریڈ کردیا گیا ہے ،بیان

ہفتہ 11 ستمبر 2021 22:29

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے سوشل ورکرز کے ساتھ ظلم و زیادتی آخر کب تک جاری رہے گی ایک سوشل ورکر گریڈ آٹھ مین بھرتی ہوکر گریڈ 8 ہی میں ریٹائرہوجاتا ہے جبکہ بلوچستان حکومت کے دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس میں تمام گریڈ اور کیٹیگریز کے ملازمین کو اپگریڈ کردیا گیا ہے حتیٰ کہ کلاس فورتھ کے ملازمین 11 گریڈمیں اپگریڈ ہوچکے جنکی تعلیمی قابلیت صرف میٹرک ہے جبکہ سوشل ورکرز جو ڈبل ایم اے۔

ایم ایس سی۔بی اے۔ بی ایس سی کرچکے ہیں لیکن انکو ابھی تک اپگریڈ نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سوشل ورکر ناامیدی اور مایوسی کا شکار ہیں آجکل بلوچستان کے اکثر دفاتر کی زمہ داریان بھی انہی ورکرز کے کندھون پر ہیں جسکی وجہ سے انکی اضافی سرکاری امور کی انجام دہی میں کمزوری آرہی ہیں یہ بات آل بلوچستان سوشل ورکرز ایسوسی ایشن کے پریس سیکریٹری نورمحمد نوتیزئی۔

(جاری ہے)

محمد عاطف بلوچ۔بشیر۔عبدالجلیل۔ ثانیہ سلطان، محمد ندیم،زید حمید اوردیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے سوشل ورکرزکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے اور یہ سلوک گزشتہ پندرہ 'بیس سالوں سے جارہی ہے انہوں صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود اسداللہ بلوچ، محترم عبدالروف، سیکریٹری سوشل ویلفیئر 'محترم احسان اللہ، ڈی جی سوشل ویلفیئر اور محکمہ خزانہ کے سیکریٹری سے دستبستانہ اور درد مندانہ اپیل کی ہے کہ سوشل ویلفیئر کے مظلوم سوشل ورکرز کے حالت زار پر رحم کھا کر انکا بنیادی حق یعنی اپگریڈیشن کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ سوشل ورکرز اپنی سوشل توانائیان بہتر انداز مین ڈیپارٹمنٹ کے خرچ کریں اور زوق وشوق سے ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے لیے مزید محنت ' لگن اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں