mانجمن تاجران دالبندین کے انتخابات جلد ہی منعقد ہوں گے

اتوار 12 مئی 2024 20:40

ؤچاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) انجمن تاجران دالبندین کے انتخابات جلد ہی منعقد ہوں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ نے انجمن تاجران دالبندین کے سابقہ صدر ٹکری نور احمد ساسولی کی رہائش گاہ پر مقامی تاجر برادری سے گفتگو کے دوران کہی اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین سعداللہ اچکزئی مرکزی رہنما حاجی بشیر احمد مینگل و دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ نے کہا کہ تاجر برادری کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے انجمن تاجران دالبندین کے الیکشن بہت جلد منعقد کئے جائیں گے اس سلسلے میں انجمن تاجران دالبندین کے دو پینلز سے تین تین افراد پر مشتمل سروے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے ذمہ شہر کے دکانداروں کی لسٹ ترتیب دینا ہے جوں ہی تمام دکانداروں کی لسٹ مکمل ہوگی تو اس کے دس دن بعد انجمن تاجران دالبندین کے الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا تاجر برادری جس کسی بھی پینل کا ساتھ دیں گے ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاجر برادری انجمن تاجران دالبندین کے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں انجمن تاجران دالبندین کے الیکشن جمہوری انداز میں ہوں گے جس میں مرکزی انجمن تاجران کے دو ممبرز بھی نگرانی کے لیے موجود رہیں گے الیکشن کی تاریخ کا اعلان مشترکہ 6 رکنی کمیٹی کی جانب سے شہر کے تمام دکانداروں کا لسٹ مکمل کرنے کے بعد جاری کر دیا جائے گا لسٹ مکمل ہونے کے دس روز بعد الیکشن ہوں گیاس موقع پر انجمن تاجران دالبندین کے اراکین و مختلف یونٹس کے عہدے داران سابقہ صدر ٹکری نور احمد ساسولی حاجی ملا محمد غوث محمد حسنی حاجی نعمت اللہ نوتیزئی حاجی محمد کاشف جعفر خان کبدانی ثنا اللہ شاہوزئی حاجی محمد اختر بلوچ قندیل خان لانگو سردار آریان خان مینگل سردارزادہ عبدالرشید رخشانی میر عبدالنبی ساسولی سجاد سنجرانی عابد جونیجو میر جہانزیب ساسولی ہندو برادری کے گھنیش کمار سمیت دیگر بھی موجود تھے تاجر برادری نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ کو دالبندین کے تاجر برادری کے اہم مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا* *آخر میں سابقہ صدر ٹکری نور احمد ساسولی نے مرکزی صدر رحیم کاکڑ مرکزی چیئرمین سعداللہ اچکزئی مرکزی رہنما حاجی بشیر احمد مینگل کا دالبندین آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں