چکوال،ایسٹرڈے کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے

اتوار 21 اپریل 2019 16:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ڈی پی او عادل میمن کی ہدایات پر ،ایسٹرڈے کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔ ضلع بھرمیں 7 چرچ ہائے میں ایسٹرڈے کی تقاریب ہوئیں۔ ایسٹرڈے تقریبات کی سکیورٹی کے لئے 200 سیزائد پولیس اہلکار تعینات، ایسڑڈے کی تقاریب میں ہر شخص کی میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

چرچ ہائے کی چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار اور اندر سادہ لباس میں اہلکار تعینات تھے۔ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا تی رہے ۔شہر بھر میں پولیس کی اضافی گشت اور موثر اسنیپ چیکنگ کی گئی اور ایلیٹ کی ٹیمیں ،قومی رضاکار اور والنٹیئرز بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو بھی موجودتھیں ۔جبکہ ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم کام کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں