یونیورسٹی آف چکوال کے رجسٹرار غلام محمد جھکڑ کاانجینئرنگ کیمپس میںایک طالبعلم کا کورونامثبت آنے پر سخت نوٹس

یونیورسٹی آف چکوال پیر کے روز معمول کے مطابق کھلے گی البتہ کورونا کے حوالے سے حکومتی قواعدو ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائیگا،ہدایات جاری

اتوار 22 نومبر 2020 18:30

چکوال-(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) - یونیورسٹی آف چکوال کے رجسٹرار غلام محمد جھکڑ نے انجینئرنگ کیمپس میںایک طالبعلم کا کورونامثبت آنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ یونیورسٹی آف چکوال پیر کے روز معمول کے مطابق کھلے گی البتہ کورونا کے حوالے سے حکومتی قواعدو ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف چکوال کی پریس ریلیز کے مطابق کوئی بھی طالبعلم اور عملہ بغیر ماسک کے یونیورسٹی میں داخل نہیں ہو سکے گاجبکہ داخلی راستے پر سینیٹائزر کی سہولت ہوگی۔

ماسک کی خلاف ورزی کرنے والے پر 500روپے جرمانہ ہوگا، پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت ضلع چکوال کی ٹیم پیر کے روز یونیورسٹی آئے گی اورسیمپل حاصل کرے گی۔ پریس ریلیز کے مطابق مڈٹرم امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔وائس چانسلر ڈاکٹر عنایت اللہ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پیر کے روز یونیورسٹی آف چکوال کے تمام فنکشنل شعبوں میں کورونا کے ٹیسٹ اور سمپل حاصل کیے جائیں گے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں