چکوال-غیر میعاری کپڑے سے بنا پرچم شہدا پارک سے اتار دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 اگست 2021 14:43

چکوال-غیر میعاری کپڑے سے بنا پرچم شہدا پارک سے اتار دیا گیا
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 25 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،قمرعباس) شہدا پارک چکوال میں غیر معیاری کپڑے سے بنا قومی پرچم اتار لیا گیا۔یاد رہے اردو پوآنٹ نے اس معاملے پر روشنی ڈالی تھی کہ چکوال میں ڈی سی چکوال کی کوششوں اور شہدا چکوال کے نام پرشہدا پارک بنایا گیا جس میں ٹھیکےدار کی غفلت کی وجہ سے قومی پرچم کے لیے غیر معیاری کپڑا استعمال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر معیاری کپڑے کی وجہ سے قومی پرچم پھٹنا شروع ہو گیا تھا۔اردو پوآنٹ کی خبر پر ضلع انتظامیہ کا فوری ایکشن ہوا اور غیر معیاری کپڑے والا پرچم اتار لیا گیا۔اب جلد معیاری اور اعلی درجے کے کپڑے سے بنا پرچم لہرایا جائے گا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں