چکوال،ایک گروپ کی فائرنگ سے دوسرے گروپ کے 4 افراد زخمی ہوگئے

اتوار 29 اگست 2021 17:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2021ء) قصبہ روپوال میں ایک گروپ کی فائرنگ سے دوسرے گروپ کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک50سالہ شخص موقع پر جان بحق ہوگیا۔تھانہ نیلہ کے علاقے روپوال میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ابتدائی اطلاعات، ریسکیو 1122کو سات بجے چالیس منٹ پر شام اطلاع ملی جس پر ریسکیو 1122نے چار زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا ، ان زخمیوں کو گولیوں کے زخم آئے ۔

فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

نیلہ روڈ کوٹ روپوال فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے دو ایمبولینسز روانہ کیں شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں 5 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 50 سالہ محمد فاروق ولد ولی محمد ساکن تھنیل پھاٹک پنڈی روڈ چکوال موقع پر جانبحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں 70 سالہ بشیر احمد ولد عبدالرحمن ساکن روپوال، 65 سالہ محمد اکبر ولد غلام محمد ساکن روپوال،46 سالہ محمد رازق ولد غلام محمد ساکن ضلع زیارت(بلوچستان) اور 60 سالہ محمد اشرف ولد غلام محمد ساکن ضلع زیارت(بلوچستان) شامل ہیں ریسکیورز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں