امتحانی نظام کا تقدس برقرار رکھنے کیلئے امتحانی مراکز کی اچانک انسپیکشن کا عمل جاری ہے ،ڈپٹی کمشنرچکوال

منگل 26 مارچ 2024 00:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء)ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے کہا ہے کہ امتحانی نظام کا تقدس برقرار رکھنے کیلئے امتحانی مراکز کی اچانک انسپیکشن کا عمل جاری ہے تاکہ امتحانی عمل کی شفاف تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے یہ بات پیر کوتحصیل چکوال اور کلر کہار کے مختلف سکولوں میں میٹرک کے کے امتحانی مراکز کے اچانک معائنہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے امتحانی مراکز میں جاری امتحانی عمل اور انتظامی اعتبار سے امتحانی امیدواروں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی ، نگران عملہ کی حاضری ، ویجی لینس سسٹم اور روشنی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے امتحانی عملہ کو تاکید کی کہ امتحانی امیدواروں کے لئے پر سکون ماحول مستقل طور پر برقرار رکھا جائے تاکہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ امتحانی عمل سے گزر سکیں ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں