چکوال،سٹی پولیس نے 20روز قبل ہونیوالی 90لاکھ روپے کی ڈکیتی کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 30 مارچ 2024 18:20

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) سٹی پولیس چکوال نے 20روز قبل ہونے والی 90لاکھ روپے کی ڈکیتی کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔ یہ بات ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود نے ہفتے کے روز تھانہ سٹی چکوال میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر ملک محمد ندیم اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ضمیر حسین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے بتایا کہ دن دیہاڑے یہ ڈکیتی پولیس کیلئے ایک بڑا چیلنج تھی اور پولیس نے تکنیکی بنیادوںپر اس ڈکیتی کا سراغ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے ناصرف نوے لاکھ روپے چھین لیے بلکہ مزاحمت پر مقامی مسلم ٹریڈرز کے اہلکار کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔ ڈی پی او نے پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر مسلم ٹریڈرز کے چیف ایگزیکٹو عبدالرئوف بھی موجود تھے جنہوں نے ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود اور تھانہ سٹی پولیس چکوال کا شکریہ ادا کیا کہ اس کے خون پسینے کی کمائی کو پولیس نے برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں