کلر سیداں ٹریفک حادثہ میں ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید ذخمی

بدھ 30 ستمبر 2015 16:29

کلرسیداں ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) کلرسیداں میں 2 بھائی ٹریفک حادثہ کا شکار میں ایک بھائی جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی حال میں راولپنڈی منتقل ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او خضر حیات احمد پویس نفر ی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پنڈی روڈ ڈھوک حیات بخش کے قر یب کلرسیداں سے موٹر سائیکل پر جاتے ہو ئے 2 بھائی کامران شہزاد جس کی عمر 22سال ہے جبکہ دوسر ابھائی عثمان شہزاد عمر 20سال ہے حادثہ کا شکار ہو تے ہی کامران شہزاد ولد الفت حسین ساکن بھکٹرال موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا بھائی عثمان شہزاد شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے حادثہ راولپنڈی کی طرف سے آنے والے کیری ڈبہ نمبر 4662 کی ٹکر لگنے کی وجہ سے پیش آیا کیری ڈبہ کا ڈرئیوار موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گا پویس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں