قصبہ مرحال میں غیر قانونی طور پر چکی مشین میں ڈیزل اور پٹرول ذخیرہ کرنے والا گرفتار

جمعرات 24 اگست 2017 17:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) قصبہ مرحال تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں غیر قانونی طور پر چکی مشین میں ڈیزل اور پٹرول ذخیرہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال علی اکبر نے دوران چانچ پڑتال محمد خان ولد محمد نواز جس نے بسم اللہ آٹا چکی مشین کے نام سے دکان ڈھوک پنجائن بنا رکھی ہے جس پر اس نے اپنی چکی کے اندر ڈیزل کے علاوہ پٹرول بھی گیلن میں رکھا ہوا تھا اور وہ غیر قانونی طور پر فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں