سیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز نے مون سون شجر کاری مہم 2018کا آغاز کر دیا

جمعہ 20 جولائی 2018 23:48

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہم سب کو اس کارخیر میں حصہ لینا چاہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز نے مون سون شجر کاری مہم 2018کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ کورٹ کے لان میں پودہ لگا کر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد ، ڈی پی او عادل میمن ،ڈسٹرکٹ فورسٹ آفیسرممبران ڈسٹرکٹ بار اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیازنے کہا کہ مون سون کی شجر کاری مہم میں تمام افسران کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور ڈسٹرکٹ کمپلیس کے ہر فرد کو کم از کم ایک پودہ لگانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں