گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اوڈھروال میں چوری کی واردات

بدھ 26 ستمبر 2018 19:02

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول اوڈھروال میں نامعلوم چور سکول کے تالے توڑ کر پنکھے اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نا معلوم چور رات کے اندھیرے میں سکول کے تالے توڑ کر پرنسپل کے آفس سے پانچ ہزار روپے نقدی، کلاس رومز سے دو عدد پنکھے، ایک پانی کی ٹینکی اور سکول کا قیمتی ریکارڈ ضائع کر کے نکل گئے، چور جاتے جاتے سکول میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب کر گئے۔سکول انتظامیہ نے تھانہ صدر چکوال کو نامعلوم چوروں کے خلاف درخواست دے دی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں