چکوال،تیز رفتار منی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے منی ٹرک تھانہ ڈھڈیال کے حوالے کردیاگیا

منگل 15 جنوری 2019 19:44

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈھڈیال کے قریب پٹرولنگ پوسٹ پڑھال نے تیز رفتار منی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے منی ٹرک تھانہ ڈھڈیال کے حوالے کردیا۔ اے ایس آئی شیر خان نے منی ٹرک جسے ڈرائیور قادر ولد حمید خان ساکن گجر خان نہایت تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹرفیصل ندیم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔اُدھر پٹرولنگ پوسٹ پڑھال نے ایک اور کارروائی میں سوزوکی لوڈر ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا جس نے سٹیل کے پائپ باڈی کے آگے اور پیچھے خطرناک انداز میں لوڈ کیے ہوئے تھے اور اس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور بابر علی ولد حاجی صابر ساکن راولپنڈی کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں