تاریخ چکوال کا دوسرا ایڈیشن چھپ کر مارکیٹ میں آگیا

منگل 23 اپریل 2019 23:42

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) تاریخ چکوال کا دوسرا ایڈیشن چھپ کر مارکیٹ میں آگیا ہے۔ سابق ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی نے سنگ میل پبلی کیشن سے یہ ایڈیشن شائع کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاریخ چکوال میں علاقے کی قدیم تاریخ اور تمام پہلوئوں کو روشناس کرایا گیا ہے۔ کتاب کشمیر بک ڈپو پر دستیاب ہے اور اس کی قیمت1ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ بزم ادبیات پاکستان کے چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ جلد ہی کتاب کی تقریب رونمائی ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں ہوگی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں