چکوال، اشیاء ضرورت مہنگے داموں فروخت کرنے والے چار دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 25 مئی 2019 17:42

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اشیاء ضرورت مہنگے داموں فروخت کرنے والے چار دکانداروں کی خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرادیے۔ سرفراز احمد چھٹہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے تین مرلہ سکیم میں دوران چیکنگ دودھ اور دہی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے پر دکاندار جلیل ولد غلام رسول جس نے لسٹ بھی آویزاں نہیں کررکھی تھی کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔

(جاری ہے)

اُدھر تین مرلہ سکیم میں ایک اور کارروائی کے دوران قمر سلطان ولد ابراہیم جو حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں سے زیادہ گوشت کی رقم وصول کررہا تھا اور ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہ تھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ اُدھر صرافہ بازار میں سموسے کم وزن بیچنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، صرافہ بازار میں ایک اور کارروائی کے دوران اسماعیل خان ولد عبدالریاض جس نے فہرست بھی آویزاں نہ کررکھی تھی اور اشیاء مہنگے داموں فروخت کررہا تھا کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں