چکوال،گھریلو ناچاکی کی وجہ سے نوجوان کی خود کشی کی کوشش

بدھ 19 جون 2019 23:39

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) چوآ چوک کے قریب تترال کے رہائشی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا دی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سے ریسکیو وہیکل اور ایمولینس روانہ ہوئی، آپریشن کمانڈر مصدق حبیب کا کہنا تھا کہ 30 سالہ عامر ولد خضر حیات ساکن تترال نے گھریلو ناچاکی کی وجہ خود کشی کی کوشش کی اور کنویں میں چھلانگ لگا دی ریسکیورز نے کنویں سے متاثرہ شخص کو نکالا تو اس کی سانس اکھڑی ہوئی تھی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد بحال کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں