چکوال،شادی میں بغیر اجازت سائونڈ سسٹم لگانے والے کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 16 اگست 2019 17:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) ڈھریالہ کہون میں شادی میں بغیر اجازت سائونڈ سسٹم لگانے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،تصور حسین سب انسپکٹر نے استغاثہ دیا کہ مجرم اشتہاری محمد عمر اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ ڈھریالہ کہون اپنے بھائی کی شادی کے سلسلہ میں گھر آیا ہوا تھا جب ریڈ کیا تو مکان پر مبشر اقبال ولد ظفر اقبال کی شادی کے فنکشن پر سائونڈ سسٹم لگا کر ناچ گانے کا پروگرام جاری تھا جس میں ظفر اقبال فیصل اقبال ، محمد افسر ، مبشر اقبال اور 8,10نامعلوم اشخاص اور کامران سائونڈ سسٹم والا شامل تھے ، پولیس پارٹی کو دیکھ کہ انہوں نے شور کر کے مجرم اشتہاری کو فرار کرا دیا جس پر سب انسپکٹر تصور حسین نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں