چکوال،چار افراد نے حملہ آور ہوکر شادی شدہ خاتون کو زخمی کردیا

منگل 22 اکتوبر 2019 19:09

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) قصبہ سدھر تھانہ نیلہ کے علاقے میں چار افراد نے حملہ آور ہوکر شادی شدہ خاتون کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

مسرت شاہین زوجہ سلطان سکندر سدھر نے درخواست دی کہ وہ اپنے گھر سے اپنی زمین کی طرف گئی جہاں پر پہلے سے ملزمان آزاد حسین مسلح ڈنڈا، افضل حسین مسلح کلہاڑی، اقراء بی بی ، امیر بیگم موجود تھے جنہوں نے اسے کلہاڑی کے وار سے ناحق مضروب کیا اور اسے زمین پر گھسیٹا اور اس کے کپرے پھٹ گئے۔ اے ایس آئی ناصر محمود نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں