چکوال، تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پرنقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے

منگل 2 جون 2020 21:46

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) قصبہ ڈیرہ راجگاں تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پرنقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

حسنین خضر ولد خضر حیات سکنہ ڈیرہ راجگاں نے درخواست دی کہ رات ہمراہ امانت ولد ظہور سکنہ ڈیرہ راجگاں موٹرسائیکل پر گھر آرہا تھا کہ چندو روڈ پر پہنچا توتین نامعلوم ملزمان سڑک پر آگئے اور پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے تیس ہزار روپے اورنوکیا220 موبائل چھین لیا۔ سب انسپکٹر گلزار حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں