چکوال،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم سبزی منڈی کا دورہ ،سبزیوں کی بولی کے عمل کا مفصل جائزہ لیا

ہفتہ 24 اپریل 2021 23:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے علی الصبح شہر میں سبزی منڈی کا دورہ کر کے سبزیوں کی بولی کے عمل کا مفصل جائزہ لیا اور سبزیوں کی کوالٹی بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کی سہولت کے لئے قیمتوں میں استحکام اچانک معائنہ کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے اور سبزی منڈی میں بولی کی روزانہ مانیٹرنگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کے لئے ریلیف کے عمل کو بنیادی سطح سے مستحکم بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آڑھتی حضرات اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور نگران افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کڑی نگرانی کے تحت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول بھی برقرار رکھا جائے۔ مزید برآں انہوں نے خصوصی طور پر احکامات جاری کئے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کڑی نگرانی کے تحت یقینی بنایا جائے اور بولی کے تمام تر عمل میں کوئی بھی ماسک کے بغیر نہ ہو ورنہ موقع پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں