چکوال،پتنگ فروش گرفتار ، مقدمہ درج

پیر 25 مارچ 2024 22:51

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال و ہمراہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی ہدایت پر چکوال پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال محمد آصف سب انسپکٹر و ہمراہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سعد سلیمان اور مقصود حسین ساکن ڈھڈیال کے قبضہ سی200پتنگ اور3 کیمیکل ڈور برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں