قصبہ خانپور میں مالک مکان کیخلاف مقدمہ

پیر 27 فروری 2017 23:32

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) قصبہ خانپور تھانہ ڈوہمن کے علاقہ میں بغیر اندراج تھانہ مکان کرایہ پر دینے والے مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد اکرم نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ ملزم مالک مکان بشیر ولد نذیر سکنہ خانپور نے اپنا مکان صدر اعظم، علم خان پٹھان سکنہ زر ملن ایجنسی کو بغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دے رکھا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شر وع کر دی گئی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں