چمن ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ، گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی گئی

Hazrat ali attar حضرت علی عطار جمعہ 30 جولائی 2021 11:38

چمن ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ، گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی گئی
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)جمعدادخان مندوخیل کے خصوصی ہدایات پر ڈی پی اوچمن محمدعلی کاسی اسسٹنٹ کمشنر عارف خان کاکڑ نے لیویزاور پولیس فورسز کے ہمراہ شہر میں تجاوزات کیخلاف اپریشن کی مختلف دکانوں پر قیمتیں چیک کئے سرکاری لسٹ سے زیادہ قیمتیں لینے والوں کوگرفتار کرکے انکے دکانيں سیل کردیئے اور تمام دوکانداروں سمیت شہریوں کو مطلع کیا کہ اس ضمن میں آئندہ جس نے بھی غیر قانونی پارکنگ کی کوشش کی  اس کی گاڑی 550 میں ضبط کی جائیگی جبکہ گاڑی مالک کو جرمانہ کیاجاۓ گا اس کے علاوہ تمام ٹیکسی ڈرائیوروں کو تنبیہ کیا کہ اپنے گاڑیاں کسی صورت میں روڈ پر لانے کی کوشش نہ کریں ڈرائیور کو گاڑی روڈ پر لانے اور لوڈنگ کی صورت میں تھانے میں بند کیاجاۓ گا ,اور تمام دکانداروں کو خبردار کیا کہ سرکاری لسٹ کے مطابق قیمتیں وصول کریں بصورت دیگر انکے دوکانیں سیل کر دیئے جائیں گے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں