پاک افغان سرحد تین روز تک بند رہنے کے بعد منگل کو کھول دی گئی
منگل 16 اکتوبر 2018 21:49
(جاری ہے)
اس دوران اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و چمن سے رکن بلوچستان اسمبلی اصغرخان اچکزئی دونوں جانب مسلسل اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے میں رہے انہوں نے افغان قونصل جنرل سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور رابطے کئے اصغرخان اچکزئی اس بات کی ضرورت پر زور دیتے رہے کہ سرحدی کشیدگی کا خاتمے کرکے حالات کو معمول پر لایا جائے کیونکہ سرحد پر تنائو اور باب دوستی کی بندش سے برادر اقوام اور تاجروں و صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اصغرخان اچکزئی کے کوششوں کے نتیجے میں منگل کے روز چمن پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان پہلا باظابطہ رابطہ ممکن ہوا جس کے بعد منگل کو باب دوستی تجارتی اور عام آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا اور ایف آئی اے کا میگریشن آپریشن بھی بحال ہوگیا سرحد پر موجود ذرائع کے مطابق اگرچہ بارڈر فینسنگ کا عمل تاحال دوبارہ شروع نہیں ہوا تاہم دونوں جانب حالات معمول پر آگئے ہیںفورسز اپنی پوزیشن پر چلی گئی ہیں اور مستقل فائر بندی بھی برقرار ہے بتایاجارہا ہے کہ بارڈر فینسنگ کا عمل دوبارہ شروع ہونے سے قبل پاک افغان حکام کے مابین فلیگ میٹنگ بھی متوقع ہے منگل کو سرحد کھلنے اور آمدورفت بحال ہونے پر تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور عام عوام نے سکھ کا سانس لیا تین روز سے سرحد پر کھڑے ٹرک ، نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکر ز ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز کی آمدورفت بحال ہونے پر دونوں جانب خوشی کا اظہار ہوتا رہا اور سرحد پر کھڑے لوگ پاک افغان دوستی زندہ باد کے نعر ے لگاتے رہے دریں اثناء بلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے باب دوستی کھلنے اور سرحد پر آمدورفت بحال ہونے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان خطے کے دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں دونوں جانب کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں یہاں کے عوام نہ صرف تجارت اور معیشت بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خونی رشتوں میں بھی بندھے ہوئے ہیں سرحد کی بندش سے نہ صرف تجارت اور معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ دونوں جانب آباد قبائل میںبھی تشویش کی لہر دوڑ جاتی ہے دونوں جانب رہنے والے لوگ گہرے خونی رشتوں میں بندھے ہیں ایسے میں ہمیں ان کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے بجائے انہیں مذید قریب لانے کی ضرورت ہے . پاکستان اور افغانستان دونوں کی ترقی ، امن اور خوشحالی ایک دوسرے سے وابستہ ہے تنازعات کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ تنازعات سے براہ راست دونوں ممالک کے عوام اور تاجر طبقات متاثر ہوتے ہیںدونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ اچھے ہمسایوں کے طور پر رہیں تاکہ کسی کو دخل اندازی کا موقع ہی نہ مل سکے انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں مثالی تعلقات یقینی بناتے ہوئے تجارت کو مزید وسعت دینی چاہئے معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے نہ صر ف عوام خوشحال ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کی معیشت بھی مضبوط اور مستحکم ہوگی۔چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں
_چمن، امدادی سامان کے 17ٹرک کی تقسیم کا عمل شروع
بارشوں میں جانفشانی اور دیانتداری اور بروقت امدادی کاروائیوں کی گئی ہے ، ڈی سی چمن
چمن میں ایران سے آنے والا سیلابی ریلا شہر میں داخل، مواصلاتی نظام بٴْری طرح متاثر
چمن میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال بن گئی
طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،کمانڈر چمن سکاوٹس
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل ..
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
?چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی
چمن ،شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
چمن ،طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
چمن ،لڑائی جھگڑے کے دوران 5افراد زخمی
ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت ..
چمن سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار