% آل پارٹیز تاجراتحاد کی جانب سے اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کی بازیابی کیلئے جاری دھرنا ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل سے مزاکرات کے بعد موخر

منگل 13 اکتوبر 2020 23:45

&چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2020ء) اے این پی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی کی بازیابی کیلئے دس روز سے جاری دھرنا احتجاجی کمیٹی سے ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل کی طویل مزاکرات کے نتیجے میں آل پارٹیز تاجراتحاد نے مال روڈ پر ضلع کمپلیکس کے سامنے دھرنا دس روز کیلئے موخرکردیا ہے مزاکرات میں اے این پی کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے دھرنا مظاہرین کو یقین دلایا کہ تمام حکومتی مشینری اسدخان کی بازبی کیلئے بروئیکار لایا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ چمن طارق جاوید مینگل گزشتہ روز اسدخان اچکزئی رہائی دھرنا کمیٹی میں شامل آل پارٹیز تاجر اتحاد کے رہنماوں کے پاس پہنچے جہاں ایاین پی بلوچستان کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے دھرنا کمیٹی سے طویل مزاکرات کیے جس میں انہوں نے اسدخان کی بازیابی سے متعلق حکومتی کوششوں سے انہیں اگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ احتجاج ختم یا موخر کر دے جس کے بعد دھرنا کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دھرنا کمیٹی کے سیاسی و قبائلی رہنما شام کو دوبارہ دھرنا مظاہرین کے پاس پہنچے جہاں ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل نے دھرنا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا جمہوری حق ہے جبکہ انتظامی آفسران کو یہ حق ہے کہ وہ احتجاج کرنے والوں کے مسائل نہ صرف معلوم کرے بلکہ انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے ان کا کہنا تھا کہ اسدخان اچکزئی کی بازیابی کیلئے صوبائی حکومت نے تما وسائل بروئے کار لا چکا ہے اسٹیک ہولڈرز رابطے میں ہے لا اینڈ فورسمنٹ اداروں کیساتھ مل کر اسدخان کا کھوج لگا رہے ہیں کسی بھی صورت میں اسدخان کی بازیابی ہمارا فرض ہے ہمیں موقع دیں ہمیں یہاں دھرنے میں انگیج رکھنے کی وجہ سے ہماری توانائی یہاں صرف نہ ہونے دے ہمیں کام کرنے دے اسدخان اچکزئی کی اغوا ایک معمولی واقعہ نہیں ہے ان کی بازیابی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے اسدخان اچکزئی کو جلد بازیاب کرکے اپنے گھر میں اپنے بچوں کے پاس موجود ہوگا آپ ہمیں موقع دے احتجاج اور دھرنا ختم کرے یہ ہماری مظاہرین سے اپیل ہے ہم اسدخان کے اہل خانہ کے غم دکھ درد میں برابر کے شریک ہے اس موقع پر دھرنا مظاہرین کمیٹی کے کنوینر اور اسدخان کے بھائی ایڈوکیٹ امجد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی اسدخان کی بازیابی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اور حکومتی لا اینڈ فورسمنٹ ادارے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر اسدخان کو بازیاب کرائے انہوں نے کہا کہ دھرنے میں صرف اے این پی شامل نہیں بلکہ ہمارے ساتھ پشتونخوا میپ ، جییو آئی ف، جمیعت نظریاتی، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، پشتون قبائلی جرگہ، تمام تاجر تنظیمیں، مظلوم اولسی تحریک، نیشنل پارٹی، متحدہ ملازمین فیڈریشن ، چیمبرز آف کامرس، پیپلز پارٹی قبائلی وسماجی تنظیمیں سمیت ضلع کے تما اسٹیک ہولڈرز شامل ہے ہم نے ان تما سے اپنے ہنگامی اجلاس میں مشاورت کیا ہے انہوں نے اتفاق رائے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہمیں جو بریفنگ تسلی اور یقین دہانی کرائی ہے ہم ڈپٹی کمشنر کو بھی ناامید نہیں کریں گے ہم پہلے دن سے مطالبہ کررہے تھے کہ اسدخان کو جس نے بھی اغوا کیا ہے انہوں نے حکومت بلوچستان کے رٹ کو چیلنج کیا ہیاسد کی بازیابی حکومت کی کامیابی سمجھتے ہے بلکہ حکومت ایسے دوسرے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی کام کرے انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ہم دس روز سے جاری دھرنا ڈپٹی کمشنر کے درخواست پر موخر کرنے کا اعلان کرتے ہیاور امید کرتے ہے کہ ان دس دنوں کے دوران اسدخان بازیاب ہو جائے گا بصورت دیگر دھرنا کمیٹی کا اگلا لائحہ عمل طے کیاجائے گا جس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون میں بھی دھرنا دینے کا فیصلہ کیاجاسکتا ہے اس اعلان کے بعد دھرنا مظاہرین نیدھرنا ختم کرکے دس روز سے بند مال روڈ کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ایاین پی کے سیکرٹری اطلاعات اسدخان کو 25 ستمبر کی رات کو کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ سے اغوا کیا گیا تھا

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں