پاک افغان سرحد کی بندش کیخلاف کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ دو دن کی بندش کے بعد آمدورفت کیلئے کھول دی گئی
بدھ 27 اکتوبر 2021 00:02
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کی طویل بندش کے خلاف جاری احتجاجاًً کوئٹہ چمن شاہراہ آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کی جانب سے بندش کا دوسرے روز تھا شاہراہ کی بندش سے آمدورفت مکمل طورپ بند ہوگئی مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا جبکہ شاہراہ کی بندش سے چمن شہرمیں اشیاء خوردونوش کی قلت پیداہونے کا خدشہ تھا آج دوسرے روز سہہ پہر کے وقت باڈر سیکورٹی اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل،چیمبرآف کامرس کے رہنماء حاجی عمران خان کاکڑ، قبائلی رہنمائ داؤدخان اچکزئی کے ساتھ آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کی جانب سے مذاکرات ہوئے جس میں اپنے مطالبات پیش کئے گئے جس پر مکمل بات چیت ہوئی جس کے حوالے سے آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کے صادق خان اچکزئی، ڈاکٹر رفیع اللہ، حاجی عبدالرازق اچکزئی،غوث اللہ،امیر محمد، حاجی لالا جان اچکزئی،مولوی عبدالخالق سنی،قاری امداد اللہ،صدیق اللہ بلال ودیگررہنماؤں نے درہ کوڑک پر میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن شہرمیں تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر ختم ہوگئی ہے اور عوام کی بڑی تعداد بے روزگاری کاشکارہوچکا ہے جبکہ مسافروں کے آمدورفت کی بندش سے چمن میں افغانستان جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد بھی پھنس چکی تھی جس کیلئے باب دوستی پر سہولت میسرہوگی جبکہ ہمارے مطالبات میں سب سے اہم مطالبات یہی تھا کہ عورتوں اور مردوں کا علیحدہ علیحدہ راستہ ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد کے اس پار ہماری جو رشتہ داریاں ہے جو شادی بیاہ کیلئے بارات جائے گی ان کو سہولت دی جائے گی جبکہ فوت شدہ افراد کے جنازے کیلئے ایمرجنسی سہولت ہوگی اور ان سب کو علیحدہ راستہ دیکر ان کو جانے دیاجائے گا پاک افغان سرحد پر جو سختیاں اور راستے کو بڑھایاگیا تھا اور مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کاسامناتھا جس سے مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات تھے ان کو ختم کرکے ان کیلئے سہولیات میسر ہوگی اور راستہ پر خودساختہ سختیاں اور معمولی راستہ کوکئی گھٹنوں پر طویل کرنا اوران کے ساتھ بدترین برتاؤجیسے اقدامات ختم ہونگے تاجروں اورمسافروں کو سہولت دیکر ان کو کاروبار کرنے دیاجائے گا اور اس پر عمل درآمد باب دوستی کے کھلنے سے پہلے کیاجائے گا اور شناختی کارڈ پر اسوقت تک سختی نہیں کیاجائے گا جب تک ہمارے بلاک شناختی کارڈ کے مسائل حل نہیں ہوتے اور شناختی کارڈ ریونیول ہونے تک تاجروں کو تنگ نہیں کیاجائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ معمولی معمولی ایف آئی آر پر گرفتاریاں ہمارے تاجروں کا نہیں ہوگا اور تاجروں کے ساتھ پانچ لاکھ روپے تک لے جاسکے گا اوران تمام مطالبات پر عمل درآمد ہوگاکیونکہ ہمارے ساتھ مذاکرات میں وعدہ کیاگیاہے کہ ان تمام مطالبات پر عمل درآمدہوگا اور افغان طالبان حکومت کی جانب سے باب دوستی کھلنے کے ساتھ ہی باب دوستی پر یہ تمام مطالبات عمل درآمدہوسکیں گے اور اس کیساتھ ساتھ پاک افغان باڈر کو مسافروں اور تاجروں کیلئے بارہ گھنٹے تک کھلا رکھاجائے گا جبکہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے چوبیس گھنٹے کھلا رکھاجائے گا اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے رہنماء حاجی عمران خان کاکڑ، قبائلی رہنماء داؤدخان اچکزئی بھی موجودتھے۔
چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں
_چمن، امدادی سامان کے 17ٹرک کی تقسیم کا عمل شروع
بارشوں میں جانفشانی اور دیانتداری اور بروقت امدادی کاروائیوں کی گئی ہے ، ڈی سی چمن
چمن میں ایران سے آنے والا سیلابی ریلا شہر میں داخل، مواصلاتی نظام بٴْری طرح متاثر
چمن میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال بن گئی
طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،کمانڈر چمن سکاوٹس
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل ..
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
?چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی
چمن ،شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
چمن ،طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
چمن ،لڑائی جھگڑے کے دوران 5افراد زخمی
ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت ..
چمن سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے